فرن ٹاؤن،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سیرالیون کے حکام کے مطابق دارالحکومت فری ٹاؤن میں بارشوں کے سبب سیلاب اور سیلابی کیچڑ سے اب تک قریب 400 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اس افریقی ملک کے صدر نے اس تباہی کے خلاف بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق ابھی بھی 600 افراد لا پتہ ہیں۔ شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا۔ اسرائیل نے اس ملک کو صاف پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضرورت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ کئی دیگر ممالک نے بھی مدد کا وعدہ کیا ہے۔